مدھے پورہ : وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کالے دھن کے نام پر 500 اور
1000 کے نوٹ بند کرنے کے اعلان کے بعد لوگوں میں افراتفری کا ماحول ہے اور
لوگ کافی پریشانیوں سے دوچار ہیں ۔ لوگ نہ سبزی خرید پا رہے ہیں نہ ہی
راشن۔ پٹرول پمپ پر بھی پورے پانچ سو روپے کا ہی تیل لینا پڑ رہا ہے۔ بہار کے مدھے پورہ میں تو ایک نوجوان دن بھر اپنی ماں کا کفن خریدنے کیلئے
دن بھر بھٹکتا ہوا نظر آیا ۔ ہاتھ میں پیسہ ہونے کے باوجود کوئی بھی
دوکاندار اس کو کفن دینے کیلئے تیار نہیں ہورہا تھا۔مدھے پورا وارڈ نمبر 11 کے رہنے والے محمد عینل اپنی ماں کی موت کے بعد کفن
کے لئے دوپہر بعد تک بازار میں بھٹكتا رہا۔ کسی دوکاندار نے اسے کفن نہیں
دیا ، کیونکہ اس کے پاس پانچ سو اور ہزار کے نوٹ تھے۔تاہم بعد میں مقامی
لوگ اور وارڈ نمبر 11 کے وارڈ کمشنر کے شوہر نے مالی مدد مدد کی ، جس کے
بعد کفن خريدايا گیا۔مدھے پورا میں دکاندار پانچ سو اور ہزار کے نوٹ لینے
سے انکار کر رہے ہیں۔